لاہور ( سپورٹس رپورٹر) ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کے سپر 12 مرحلے کے میچ میں بنگلادیش نے نیدرلینڈز کو 9 رنز سے شکست دے دی۔بنگلادیش کی جانب سے دیئے گئے 145 رنز کے ہدف کے تعاقب میں نیدرلینڈز کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 135 رنز پر آل آﺅٹ ہو گئی۔میچ میں نیدرلینڈز کے کپتان نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، جس کے بعد بنگلادیش نے نیدرلینڈز کو جیت کے لیے 145 رنز کا ہدف دیا تھا۔بنگلادیش کی جانب سے نجم الحسن شانٹو اور سومیا سرکار نے کھیل کا زبردست آغاز کیا، بنگلا دیش نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 144 رنز بنائے۔بنگلادیش کے شانٹو نے 25، سومیا سرکار نے 14 رنز بنائے، لٹن داس 9 اور شکیب الحسن 7، عفیف حسین 38، یاسر علی 3، نورالحسن 13 رنز بنا کر نمایاں رہے، جب کہ مصدق حسن 20 رنز بنا کر اور حسن محمود صفر پر ناٹ آﺅٹ رہے۔نیدرلینڈز کی جانب سے پال وین میکرین اور بیس ڈی لیڈ نے دو دو کھلاڑیوں کو آو¿ٹ کیا، جب کہ بنگلادیش کے تسکین احمد نے 25 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کیں، جس پر انہیں پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔گزشتہ روز کا دوسرا میچ جنوبی افریقہ اور زمبابوے کے درمیان کھیلا گیاجو بارش کے باعث منسوخ کردیا گیا اور دونوں ٹیموں کو ایک، ایک پوائنٹ دے دیا گیا۔جنوبی افریقہ اور زمبابوے کے میچ کو بارش کے باعث 9 اوورز تک محدود کیا گیا تھا زمبابوے نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 79 رنز بنائے اور پروٹیز کو جیت کے لیے 80 رنز کا ہدف دیا۔جنوبی افریقہ کی اننگز سے قبل بارش کی وجہ سے ایک بار پھر میچ رکا اور 7 اوورز تک محدود کیا گیا۔پروٹیز کو 7 اوورز میں 64 رنز کا ہدف ملا جس کے تعاقب میں جنوبی افریقہ نے تین اوورز میں 51 رنز بنالیے تھے کہ پھر بارش شروع ہوگئی۔کوئنٹن ڈی کوک نے 18 گیندوں پر 47 رنز بنائے اور ٹیمبا باووما نے 2 رنز بنائے۔‘آسٹریلیا سری لنکا کے درمیان میچ آج کھیلا جائے گا ۔
بنگالی ٹائیگرز نے پہلے کھیلتے ہوئے 8 وکٹوں کے نقصان پر 144رنز بنائے، تعاقب میں نیدرلینڈز کی ٹیم 135 رنز پر آل آﺅٹ ہو گئی، بنگلادیش کے تسکین احمد 4 وکٹیں لینے پر پلیئر آف دی میچ قرار
Oct 25, 2022