لاہور(خصوصی نامہ نگار) قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سیدساجد علی نقوی نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کا یوم تاسیس ایسے وقت میں آیا ہے جب ایک طرف موسمیاتی تبدیلیوں کے خطرات نے پاکستان سمیت پوری دنیا کو نہ صرف گھیرے میں لے رکھاہے بلکہ اس کے پاکستان کے شدید ترین اثرات مرتب ہوئے ہیں جبکہ جانب بھارت کی طرف سے فلسطینیوں ،کشمیریوں سمیت مظلوم طبقات پر ظلم کے پہاڑ توڑ دیئے گئے۔ 40 سے زائد مرتبہ اسرائیل مخالف قراردادوں کو ویٹو کرکے استعمار نے سینچری آف ڈیل کے نام سے فلسطینیوں پر قبضہ منصوبہ مسلط کردیا۔ ایسے میں اقوام متحدہ پر شاعر مشرق کا شعر ”شنیدہ ایم کہ وزدان چند۔ بہِرِتقسیم قبور انجمنے ساختہ اند “ صادق آرہاہے ،اب بھی وقت ہے کہ اقوام متحدہ اپنے تاسیسی نظریہ کو سمجھے اور بڑی طاقتوں کے سامنے جھکنے کے تاثر کو ختم کرے اور ”چوروں کے ٹولے میں تبدیل ہونے کی بجائے اپنا ہاﺅس ان آرڈر کرکے دنیا کی رہنمائی کرے۔ان خیالات کا اظہار انہوںنے اقوام متحدہ کے 77ویں یوم تاسیس پر اپنے پیغام میں کیا۔