جمعیت علماءکاصحافی ارشد شریف کی شہادت پر شدید افسوس کا اظہار تعزیت


 لاہور(خصوصی نامہ نگار)جمعیت علماءپاکستان کے رہنماﺅں ڈاکٹر ابوالخیر محمد زبیر ،علامہ قاری محمد زوار بہادر ،سید محمد صفدر شاہ گیلانی ،ڈاکٹر جاوید اعوان ،رشید احمد رضوی ،حافظ نصیر احمد نورانی ،مولانا محمد سلیم اعوان،مفتی تصدق حسین اور پروفیسر محمد ارشد مہر نے پاکستان کے مایہ ناز اور محب وطن صحافی ارشد شریف کی شہادت پر شدید افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کی شہادت کو آزادی صحافت اور استحکام پاکستان کے خلاف بڑا نقصان ہے۔جے یو پی کے قائدین نے سپریم کورٹ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنی نگرانی میں ارشد شریف کے قتل کی تحقیقات کرے تاکہ قوم کو اصل حقائق سے آگاہی ہو سکے۔
گرے لسٹ سے نکلنے کا کریڈٹ آرمی چیف ، بلاول بھٹو کو جاتا ہے:اشرف بھٹی 
لاہور(نامہ نگار) پیپلز پارٹی لاہور کے سنیئر نائب صدر محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ پاکستان کا فیٹف کی گرے لسٹ سے نام نکلنے پر کریڈٹ آرمی چیف اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو کو جاتا ہے جن کی دن رات کی محنت سے آج پوری قوم کو یہ خوشخبری ملی ہے۔ آج حقیقی معنوں میں پاکستان کے دشمنوں کو دلی طور پر شکست ہوئی ہے اور پاکستان کی جیت ہوئی ہے۔ 
شائننگ و گرین مہم ،ویسٹ 
مینجمنٹ افسر فیلڈ میں متحرک 
لاہور(خبرنگار)شہر میں جاری شائننگ و گرین مہم کی کامیابی کیلئے لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے افسران فیلڈ میں متحرک ہیں۔سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی علی عنان قمر نے صفائی انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی علی عنان قمر کا کہنا ہے کہ شہر کی صفائی کو یقینی بنانے کیلئے ایل ڈبلیو ایم سی کے تمام افسران اور ورکرز فیلڈ میں موجود ہیں۔فیلڈ میں فرائض سر انجام دینے والے ورکرز کو تاکید کی گئی ہے کہ روزانہ کی بنیادوں پر کی جانے والی صفائی اور خصوصی مہم والے علاقے میں صفائی کا خصوصی انتظام بھی واضع طور پر نظر آنا چاہیے۔ 

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...