لاہور (خبر نگار) سیشن عدالت نے اداکار و گلوکار علی ظفر کے ہرجانہ کیسں میں گلوکارہ و ماڈل میشا شفیع کو جرح کے لیے کل پیش ہونے‘ وکلا کو جرح کے لیے طلب کرلیا ہے۔ ایڈیشنل سیشن جج خان محمود نے گلوکارہ میشا شفیع کیخلاف گلوکار علی ظفر کی جانب سے ہتک عزت کے کیس میں تحریری حکم نامہ جاری کیا ہے۔ سیشن عدالت میں علی ظفر نے میشا شفیع کا پاسپورٹ عدالتی تحویل میں لینے اور حاضری کے لیے مچلکے جمع کروانے کی درخواست دائر کی ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ میشا شفیع جان بوجھ کر عدالتی کارروائی سے بھاگ رہی ہے ، میشا شفیع پہلے بھی جرح مکمل کروائے بغیر ملک سے باہر چلی گئیں۔ علی ظفر نے عدالت میں دعوی کر رکھا ہے کہ میشا شفیع کو سو کروڑ روپے ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دے۔
میشا
ہرجانہ کیس‘ ماڈل میشا شفیع کی کل سیشن عدالت میں طلبی
Oct 25, 2022