لاہور (سپیشل رپورٹر) سرکاری سکولوں میں اساتذہ کے تبادلوں کے حوالے سے خواتین اساتذہ اور ہارڈ شپ کیسز والے اساتذہ کو نرمی کا مظاہرہ کیا ہے۔ گھر سے پچاس کلو میٹر دور جانے والے اساتذہ کو تبادلے کے لیے خصوصی نمبر دئیے جائیں گے۔ بیمار اساتذہ اور ایسی خواتین اساتذہ جن کے معذور بچے ہیں انہیں بھی ترجیح دی جائے گی۔ محکمہ سکول ایجوکیشن نے تبادلے کی پالیسی میں تبدیلی کے لیے وزیراعلی کو سمری بھجوا دی ہے، جس میں تبادلوں پر سے پابندی اٹھانے کے لیے بھی اجازت مانگ لی گئی ہے۔
اساتذہ پالیسی
بیمار، گھر سے 50 کلو میٹر دور ڈیوٹی والے اساتذہ کے تبادلے پالیسی میں نرمی کا فیصلہ
Oct 25, 2022