لاہور(سپیشل رپورٹر) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے محکمہ کمیونٹی ڈیویلپمنٹ کے سیکرٹریز کی اپ گریڈیشن کی درخواست پر فنانس ڈیپارٹمنٹ کو جواب داخل کرانے کیلئے 7 نومبر تک کی مہلت دیدی ہے ۔درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ درخواست گزاران محکمہ کمیونٹی ڈیویلپمنٹ میں بطور سیکرٹری گریڈ چودہ میں بھرتی ہوئے قانون کے مطابق محکمہ نے سیکرٹری کی پوسٹ کو اپ گریڈ نہیں کیا ہے ۔
نعشوں کی بے حرمتی روکنے کی درخواست
پر نادرا وکیل سے 26 اکتوبر کو جواب طلب
لاہور(سپیشل رپورٹر)لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے نشتر ہسپتال میں لا وراث لاشوں کی بے حرمتی روکنے اور بائیو میٹرک کرنے کی درخواست پر نادرا کے وکیل سے 26 اکتوبر کو جواب طلب کر لیا ہے عدالت کے روبرو وکیل اظہر صدیق نے درخواست میں مو¿قف اختیار کیا کہ ایک سال قبل بھی عدالت نے وفاقی حکومت کو ہدایت جاری کی تھی کہ لاوارث لاشوں کا بائیو میٹرک کیا جائے لاوراث لاشوں کا نادرا میں ریکارڈ ہونا چاہیئے تاہم نادرا کی جانب سے دو سو روپے کی شرط رکھی گئی ہے ۔