کاہنہ (نامہ نگار )پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما ءمحمد خالد جوئیہ آف جھیڈو ،سابقہ ڈپٹی میئر راﺅ شہاب الدین نے کہا ہے کہ عمران نیازی کی نااہلی پاکستانی عوام کی دعائیں کام کر گئیں۔ ن لیگ کی مخالفت کا بدلہ عمران نیازی نے عوام سے لیا عمران نیازی نے تحائف کوڑیوں کے بھاﺅ بیچ کر ملک کی بدنامی کے ساتھ ساتھ امانت میں خیانت بھی کی جس کی وجہ سے چیف الیکشن کمیشن نے نااہل قرار دے دیا۔
پنج پیر محل روڈ پر صفائی کی
صورتحال ناقص،عوام پریشان
لاہور(نیوزرپورٹر)پنج پیر محل روڈ پر صفائی کی صورتحال انتہائی تشویشناک ہے۔ گلیوں میں کوڑے کے ڈھیر لگے ہیں۔ شہریوں کےلئے سانس لینا دشوار ہو چکا ہے۔ تعفن پھیلنے سے موذی امراض کا بھی خدشہ ہے۔ صفائی کےلئے خاکروب نہیں آتے اور نہ ہی گلیوں میں جمع کوڑا اٹھایا جارہا ہے۔ چیئر مین مسائل کمیٹی ناظم شوکت نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ محلہ لیاقت پنج محل روڈ پر صفائی کا نظام بہتر کیا جائے ورنہ شہری احتجاج پر مجبور ہوں گے۔