لاہور(نامہ نگار)سٹی ٹرےفک پولےس کی سموگ کے خاتمے کے لئے کارروائیاں جاری ہےں اور دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاو¿ن میں مزید سخت کردےا ہے ۔سی ٹی او لاہور منتظر مہدی نے کہا ہے کہ مہم کے دوران دھواں چھوڑنے پر 49 ہزار 220 کمرشل وہیکلز کو چالان ٹکٹس جاری جبکہ خطرناک حد تک دھواں چھوڑنے والی 219 گاڑیوں کو بند کروایا گیا ہے ۔دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کو 2، 2 ہزار جرمانے کے چالان کئے جارہے ہیں۔ ٹریفک پولیس، ٹرانسپورٹ اور محکمہ ماحولیات کی مشترکہ ٹیمیں تشکیل دی گئی ہےں اور شہر مےں خصوصی ناکے لگا کر کریک ڈاو¿ن کو بھی یقینی بنایا جارہا ہے۔ٹرانسپوٹررز کے ساتھ مل کر بھی ماحولیاتی آلودگی اور سموگ آگاہی مہم بھی جاری ہے۔
ٹریفک پولیس نے دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کیخلاف کریک ڈاﺅن تیز کر دیا
Oct 25, 2022