کینیڈین کھلاڑی فیلکس اوجرالیاسائم نے یورپی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا

Oct 25, 2022


لاہور ( سپورٹس ڈیسک ) کینیڈاکے ٹینس کھلاڑی فیلکس اوجرا لیاسائم نے یورپی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا۔اے ٹی پی کے زیر اہتمام یورپین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ بیلجیم کے شہر اینٹورپ میں جاری ہے۔مردوں کے سنگلز مقابلوں کے فائنل میچ میں کینیڈین ٹینس سٹار فیلکس اوجرالیاسائم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے امریکی حریف سیباسٹین کورڈا کو سٹریٹ سیٹس میں 3-6 اور 4-6 سے شکست دے کر تیسرا اے ٹی پی ٹائٹل جیت لیا۔

مزیدخبریں