افغانستان: سکیورٹی فورسز کارروائیاں‘ 38 باغی ہلاک‘ 78 گرفتار

Oct 25, 2022


افغانستان (شِنہوا) افغانستان کے شمالی صوبہ بدخشاں میں حالیہ مہم کے دوران سکیورٹی فورسز نے38 باغیوں کو ہلاک اور 78 دیگر کو گرفتار کر لیا ہے۔ محکمہ اطلاعات و ثقافت کے صوبائی سربراہ قاری معاذ الدین احمدی نے پیر کے روزصحافیوں کو بتایا کہ" گزشتہ ایک ہفتے کے دوران شیوا، ارغنج خوا اور راغ اضلاع میں کارروائی کے دوران 38 مسلح باغیوں کو ہلاک اور78 دیگر کو گرفتار کرلیا گیا۔ عہدیدار نے مزید کہا کہ کارروائیوں میں سکیورٹی فورسز کے3 اہلکار ہلاک اور 5 دیگر زخمی ہوئے۔ دریں اثنا، سرکاری خبر رساں ایجنسی باختر کے مطابق ایک ہفتے جاری رہنے والی کارروائیوں میں 2 کمانڈر بہارالدین اور عبدالحامد بھی ہلاک شدگان میں شامل ہیں۔

افغانستان/باغی ہلاک

مزیدخبریں