لانگ مارچ امپورٹڈ حکمرانوں کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگا:شیخ امتیاز محمود

Oct 25, 2022


لاہور (نیوز رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف یوتھ ونگ لاہور کے زیر اہتمام لانگ مارچ کی تیاریوں کے حوالے سے منعقد ہ ورکرز کنونشن سے صدر پی ٹی آئی لاہور شیخ امتیاز محمود، جنرل سیکرٹری زبیر نیازی، اور یوتھ ونگ لاہور کے جنرل سیکرٹری فائز خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لانگ مارچ امپورٹڈ حکمرانوں کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگا۔جب ملک کی ساری پارٹیاں مل کر بھی عمران خان کا مقابلہ نہ کر سکیں تو سازش کے ذریعے اس کو نااہل کروا دیا گیا۔ لیکن پوری قوم عمران خان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے۔جس کے ایک اشارے پر اربوں روپے اکٹھے ہو جاتے ہیں اس پر چند لاکھ کی چوری کا الزام لگا کر نا اہل کروا دیا گیا ہے۔یہ لانگ مارچ پاکستانی سیاست میں انقلاب کا پہلا قدم ہو گا۔ امپورٹڈ حکمرانوں کی ٹانگیں کانپ رہی ہیں۔ امپورٹڈ حکومت نے پی ٹی آئی کی حکومت کو گرا کر شب خون مار کر اقتدار حاصل کیا۔ انہوں نے کہا کہ وقت آ گیا ہے اس امریکی نواز ٹولے سے چھٹکارا پانے کیلئے پوری قوم کو سڑکوں پر نکلنا ہوگا۔ انہیں صرف اقتدار اور لوٹا ہوا مال بچانا ہے۔ امپورٹڈ حکومت نام نہاد تجربے کار ٹیم نے ملک کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے۔

مزیدخبریں