14 لاپتہ بچوں،خواتےن کوورثاءکے حوالے کردےاگیا

Oct 25, 2022


لاہور(نامہ نگار)لاہور انویسٹی گیشن پولےس نے 14 لاپتہ ہونے والے بچوںو خواتےن کوتلاش کر کے ان کے ورثاءکے حوالے کردےاہے ۔ ان گمشدہ افراد کے ورثاءنے شہر کے مختلف تھانوں مےں اغواءکے مقدمات درج کرارکھے تھے۔ہربنس پورہ انویسٹی گیشن نے 2 دوستوں اسد اور بہادر کا سراغ لگا لیا،دونوں دوست گھر والوں کو بتائے بغیر کراچی سمندر دیکھنے گئے تھے۔گجرپورہ انویسٹی گیشن نے 15 سالہ عبداللہ ،شاہدرہ انویسٹی گیشن نے 8 سالہ لائبہ،غازی آباد انویسٹی گیشن نے 19سالہ سدرہ ،شاہدرہ ٹاو¿ن انویسٹی گیشن نے 8 سالہ سعد ،اچھرہ انویسٹی گیشن پولیس نے 6 سالہ اویس اور 12 سالہ عائشہ،گارڈن ٹاو¿ن پولیس نے 28 سالہ خالد،گلبرک انویسٹی گیشن نے 22 سالہ زنیرہ،ہنجروال انویسٹی گیشن نے گھر سے بھاگنے والے نوجوان کاشف،بادامی باغ پولیس نے11 سالہ قربان علی اور 13 سالہ علی شیرجبکہ شفیق آباد انویسٹی گیشن نے 10 سالہ عبدالرحمن کو ڈھونڈ کر ان کے ورثاکے حوالے کردےاہے ۔

مزیدخبریں