لاہور(نامہ نگار)لاہور میں پولیو سے بچاو¿ کی سات روزہ خصوصی مہم کے دوران پولیو ہیلتھ ورکز کی سکیورٹی کا خصوصی پلان تےار کےا گےا ہے ۔ سی پی او لاہور ایڈیشنل آئی جی غلام محمود ڈوگر نے کہا ہے کہ پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو سے بچاو¿ کے قطرے پلانے والے پولیو ہیلتھ ورکرز کو بھرپور سکیورٹی فراہم کر رہے ہیں۔ 6ہزار 360 پولیو ورکرز کی سکیورٹی پر 1200 سے زائد پولیس افسران وجوان تعینات کئے گئے ہیں۔ شہر کی 169 یونین کونسلز میں انسدادِ پولیو ٹیموں کو مکمل سکیورٹی فراہم کی جا رہی ہے۔انہوں نے ہدایت کی کہ ایس پیز،ڈی ایس پیز اورایس ایچ اوز انسداد پولیو ٹیموں کے لئے سکیورٹی انتظامات کا خود جائزہ لیں۔سی سی سی پی او لاہور نے خبردارکیا کہ انسداد پولیو ٹیموں کی سکیورٹی پر کوئی سمجھوتہ ہر گز نہیں کیا جائے گا اور اس سلسلے میں کوئی غفلت یا کوتاہی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔سی سی پی او لاہور نے ڈولفن سکواڈ، پولیس ریسپانس یونٹ اور تھانوں کی ٹیموں کو ہدایت کی کہ پولیو ویکسینیشن والی تمام یونین کونسلز میں موثر پٹرولنگ یقینی بنائیں۔انہوں نے کہا کہ کسی ناگہانی صورتحال سے باخبر ہونے اور فوری ردعمل کے لئے تمام پولیس ڈویڑنل آفسز میں 'پولیو ایمرجنسی ڈیسک' بھی تشکیل دیئے گئے ہیں۔غلام محمود ڈوگر نے ہدایت کی کہ پولیو ٹیموں کے ساتھ کسی بدسلوکی، ہراسگی یا تشدد کےکسی بھی ناخوشگوار واقعے کی صورت میں فوری قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔
پولیو مہم، ہیلتھ ورکرزکی سکیورٹی کا خصوصی پلان تیار
Oct 25, 2022