راولپنڈی(جنرل رپورٹر)کمشنر راولپنڈی ڈویژن ثاقب منان نے کہاکہ حضور کی سیرت طیبہ امت مسلمہ کے لیے مشعل راہ ہے،اسلامی معاشرے میں تعلیمات نبوی پر عمل پیرا ہو کر ہی مسلمان اپنے اصل مقاصد حاصل کر سکتے ہیں،حضور نے جو ہمیں پیمانے عطا فرمائے ہیں وہ آج اس چیز کی ضرورت ہے کہ مسلمان اسکو مشعل راہ بنائیں، سیرت طیبہ ہی روشنی کا اصل مینار ہے.ان خیالات کا اظہار انہوں نے محکمہ اوقاف مذہبی امور حکومت پنجاب کے زیر اہتمام راولپنڈی پریس کلب میں سیرت النبی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔کانفرنس میں سی پی او راولپنڈی ندیم شہزاد بخاری شیخ راشد شفیق ایم این اے تھے،سیرت النبیسے مقررین میں پیر عید گاہ شریف صاحبزادہ سعد الرحمن پیر سید اظہار حسین شاہ بخاری زونل خطیب راولپنڈی علامہ بشیر احمد فخر، ڈسٹرکٹ خطیب علامہ حافظ محمد اقبال رضوی،علامہ زاہد حسین کاظمی،مولانا عبد الرحیم عباسی،مفتی عنایت الرحمن،خالد مفتی،صدیق الحسنین سیالوی،مولانا امان الغفور،مولانا عاقل سلطانی، مولانا محمد عامر مولانا شہر یار سلیم ، ڈسٹرکٹ خطیب جہلم مولانا عزیز الحسن شاہ ، مولانا ایاز رضوی، مولانا ارشاد الحق مولانا عبد الباسط، ملک اصغر علی بابرانجمن تاجران ممبران امن کمیٹی و دیگر علماءنے اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔