پولیو مہم، کوئی بھی بچہ ویکسین کے قطروں سے محروم نہ رہے،خضر افضال چوہدری 


راولپنڈی(جنرل رپورٹر)ایمرجنسی آپریشنز سنٹر کے کوآرڈینیٹرخضر افضال چوہدری نے پولیو ٹیموں پر زور دیا ہے کہ وہ پولیو کے خاتمے کی صوبائی مہم کے دوران ہوشیار رہیں تاکہ کوئی ایک بھی بچہ پولیو ویکسین کے قطروں سے محروم نہ رہے،پولیو پروگرام کے سربراہ نے یہ بات پولیو ٹیموں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی،ایمرجنسی آپریشنز سنٹر کے کوآرڈینیٹر نے ویکسین کا معائنہ کرنے کے ساتھ بچوں کو پولیو ویکسین کے قطرے پلائے، پولیو ٹیموں سے مشکلات اور تکنیکی معاملات پر بات چیت کی اور ان کی کارکردگی کو سراہا،انہوں نے ہدایات جاری کیں کہ رُوٹ اور مائیکرو منصوبوں میں بہتری لائی جائے تاکہ تاکہ پولیو ٹیموں کے کام کی صلاحیت میں مزید اضافہ ممکن ہوسکے،داخلی راستوں پر تعینات شدہ ٹیموں کو زیادہ چوکس رہنے کی ضرورت ہے ،کام کے اوقات میں بچوں کے ویکسین سے محروم رہ جانے کے زیادہ امکانات ہوتے ہیں، داخلی راستوں پر پولیو ٹیموں کے ساتھ پولیس کے اہلکار تعینات کردیے گئے ہیں،انہوں نے ضلعی ٹیموں کو ہدایات جاری کیں کہ وہ پولیو کے خاتمے کی کوششوں کے ساتھ ساتھ حفاظتی ٹیکوں کے سلسلے میں بھی کوئی غفلت نہ برتیں۔

ای پیپر دی نیشن