راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے)راولپنڈی شہر کو واسا کی جانب سے روزانہ 51 ملین گیلن پانی کی سپلائی شروع کر دی گئی راول ڈیم سے راولپنڈی شہر کیلئے روزانہ دس ملین گیلن پانی ٹریٹ کرکے لایا جا رہا ہے خان پور ڈیم سے راولپنڈی شہر میں 16 ملین گیلن پانی یومیہ ملنے لگا ہے جبکہ واسا 35 ملین گیلن پانی یومیہ اپنے 480 ٹیوب ویلوں سے حاصل کر رہا ہے واسا نے شہر میں پانی چوروں کے خلاف بھی کریک ڈاﺅن شروع کر دیا جس کے لئے سروے ٹیمیں تیار کی جا رہی ہیں جو گھر گھر لگے کنکشن چیک کر یں گی۔