دفاترمیں آنےوالے سائلین کی فوری داد رسی کی جائے،احمدحسن رانجھا 

Oct 25, 2022


مر ی(نامہ نگار خصوصی ) دفاترمیں آنےوالے سائلین کی فوری داد رسی کی جائے کےونکہ عوام کے مسائل کوحل کرنااورانصاف کی فراہمی ہمارافرض اولین اور بنیادی ذمہ داری ہے ایسے میں عوامی مسائل کو حل کرنے کے لئے سنجیدہ کوششیں کی جا رہی ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر مری وایڈمنسٹریٹر مےونسپل کارپوریشن مری احمدحسن رانجھا نے مری کی بعض سیاسی اور سماجی شخصیات سے ملاقات کے دوران کیا ۔احمد حسن رانجھا جنہوں نے اپنی تعیناتی کے فوری بعد عوام کے مسائل اورشکاےات کو فوری حل کرنے کےلئے اقدامات کئے ہیں انہیں قابل ستائش قرار دیتے ہوے سماجی وکاروباری شخصیت سجادرشیدمغل اوردیگر نے اس توقع کااظہاربھی کیا کہ وہ اپنی مری میں تعیناتی کے دوران مری کے مسائل اورعوام کو فوری انصاف کی فراہمی میں اپنا بھرپورکردارادا کریں گے ۔
 

مزیدخبریں