راولاکوٹ (نامہ نگار)چھوٹا گلہ سے تعلق رکھنے والے سیاسی وسماجی رہنما سردار محمد نعیم خان نے سردار فیاض خان کو دھن کوپرا وارڈ چھوٹا گلہ سے آزاد حثیت میں حصہ لینے پر مبارکباد پیش کی ہے اور کہا ہے کہ یونیورسٹی و گرد نواح کے نوجوانان کی طرف سے مکمل حمایت کا یقین دلایا ہے، موجودہ مسائل کا حل صرف اور صرف چھوٹاگلہ میں نوجوان اور بے لوث قیادت ہی حل کر سکتی ہے، کونسلر کے حوالے فی الوقت کوئی فیصلہ نہیں کیاگیا ہے کہ کسی کی حمایت کی جائے گی ، اس پر بھی ایسے آدمی کی حمایت کی جائے گی جو نوجوان اور باصلاحیت ہو گا اور ہمارئے مسائل کو حل کرئے گا، آزمائے ہوئے چہروں کو دوبارہ نہیں آزمایا جائے گا۔