سپریم کورٹ میرپورکے سبزہ زار پرپرچم کشائی کی پروقار تقریب


میرپور(نمائندہ خصوصی)آزاد جموں و کشمیر کے75 ویں یوم تاسیس کے موقع پرسپریم کورٹ میرپورکے سبزہ زار پرپرچم کشائی کی پروقار تقریب سادگی سے منعقد گی گئی۔ چیف جسٹس آزادجموں وکشمیر جسٹس راجہ سعید اکرم خان نے پرچم کشائی کی۔ اس موقع پر پولیس کے چاک و چوبند دستے نے سلامی دی اور گارڈ آف آنر پیش کیا۔پرچم کشائی کی تقریب میں سپریم کورٹ کے جج جسٹس محمد یونس طاہر،ہائی کورٹ کے جج جسٹس خالد رشید،سابق چیف جسٹس اعظم خان ،ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راجہ فیصل مجید، سپریم کورٹ بار کے صدر محمد زبیر راجہ ایڈووکیٹ ،کمشنرمیرپورڈویژن چوہدری شوکت علی ،ڈی آئی جی ڈاکٹر خالد محمود چوہان ، ڈپٹی کمشنرچوہدری امجد اقبال ،ایس ایس پی راجہ عرفان سلیم ،صدرڈسٹرکٹ بار راجہ امتیاز ایڈووکیٹ ، چوہدری منیر ایڈووکیٹ ،اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل راجہ سعد ،اسسٹنٹ ایڈووکیٹ خلیل غازی کے علاوہ وکلاء بھی موجود تھے ۔

ای پیپر دی نیشن