اقوام متحدہ اور عالمی طاقتوں کو کشمیرپربھارتی قبضے کانوٹس لینا چاہیے ،زبیرراجہ

Oct 25, 2022


میرپور(نمائندہ خصوصی) صدرآزا د جموں وکشمیر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن محمد زبیر راجہ ایڈووکیٹ نے کہا کہ بھارت نے طاقت کے بل بوتے پر گزشتہ 74 سال سے ریاست جموں و کشمیر پرغیر قانونی قبضہ کیا ہوا ہے۔ اقوام متحدہ اور عالمی طاقتوں کو نوٹس لینا چاہیے اور کشمیریوں کو ان کا بین الاقوامی طور پر مسلمہ حق خودارادیت دلانے کے لئے بھارت پر دباو ڈالنا چاہیے۔ ہم پوری وکلاء برادری اس عہد کی تجدید کرتے ہیں کہ ہم تحریک آزادی کشمیرکے لیے اپنی جہدوجہد جاری رکھیں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے آزاد کشمیر کے 75ویں یوم تاسیس  کے موقعہ پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ راجہ زبیر ایڈووکیٹ نے کہا کہ جب تک بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ ریاست جموں وکشمیر آزادنہیں ہوجاتا اس وقت تک کشمیری اپنی پرامن جدوجہد جاری رکھیں گے۔ کشمیری اپنے حق کی خاطر کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے کشمیریوں کو کمزور نہ سمجھا جائے کشمیری امن پسند ہیں اور مسئلہ کشمیر کو پرامن طریقے سے حل کروانا چاہتا ہے ۔اگر بھارت نے اپنے روش نہ بدلی تو پھر کشمیری اپنی آزادی کے لیے با زور شمشیرسے آزاد کرائیں گے ۔

مزیدخبریں