تعلیم کے فروغ کیلئے ہمیں اپنی ذمہ داریوںسے انصاف کرنا ہوگا، صبیحہ صدیق 


میرپور(نمائندہ خصوصی)ضلعی تعلیمی انتظامیہ، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر نسواں کی طرف سے ضلع بھر کے تعلیمی ادارہ جات جنہوں نے نصابی و ہم نصابی سرگرمیوں میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا ان کی حوصلہ افزائی کیلئے تقسیم انعامات کی تقریب منعقد کی گئی۔ جس کے مہمان خصوصی پارلیمانی سیکرٹری ایلمنٹری اینڈ سکینڈری ایجوکیشن ممبر قانون ساز اسمبلی محترمہ صبیحہ صدیق تھیں۔تقریب میں ڈویژنل ڈائریکٹر سکولز سید ابرار حسین شاہ، تعلیمی ادارہ جات کی پرنسپلز ، صدر معلمین، اساتذہ اور طالبات کی ایک بڑی تعدادنے شرکت کی۔ تقریب کاباقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا۔
اس موقع پر مہمان خصوصی پارلیمانی سیکرٹری ایلمنٹری اینڈ سکینڈری ایجوکیشن ممبر قانون ساز اسمبلی صبیحہ صدیق نے کہا کہ تعلیم کے فروغ معاشرے کی ترقی فلاح و بہبود کیلئے ہمیں اپنی ذمہ داریوں فرائض سے انصاف کرنا ہوگا۔ استاد ہوں یا سیاستدان ہم سب اپنی اپنی ذمہ داریوں کے حوالے اللہ کے سامنے جواب دہ ہیں۔ 
اس موقع پر ڈویژنل ڈائریکٹر ابرار حسین شاہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ سرکاری سکولز کے اساتذہ انتہائی مشکل صورتحال سے دوچار ہیں سرکاری تعلیمی اداروں میں غریب والدین کے بچے آتے ہیں ایسے والدین کے بچے جو اپنے بچوں کی فیسیں کتابیں یونیفارم تک لے کر دینے کی پوزیشن میں نہیں ہوتے ان والدین کو اپنے بچوں کی تعلیم سے کوئی بہت زیادہ سرکار بھی نہیں ہوتا ہم اساتذہ ایسے بچوں کو اپنی جیبوں سے فیسیں کتابیں یونیفارم لے کر دیتے ہیں۔ ایسے بچوں کے ساتھ رزلٹ دینا اس کا تصور کوئی نجی ادارہ نہیں کر سکتا ،اس موقع پر میزبان تقریب ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر نسواں محترمہ فریدہ اکبر نے مہمان خصوصی ممبر اسمبلی پارلیمانی سیکرٹری ایلمنٹری سکینڈری ایجوکیشن محترمہ صبیحہ صدیق، ڈویژنل ڈائریکٹر سکولز پرنسپلز صاحبان صدر معلمین اور طلباء کو تقریب میں آمد پر خوش آمدید اور سپاسنامہ پیش کرتے ہوئے ان تعلیمی ادارہ جات کے سربراہان صدر معلمین اساتذہ کو مبارکباد دی جنہوں نے 100 فیصد 90 فیصد اور 80 فیصد نمبرات حاصل کیے۔ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول سنگوٹ کی پرنسپل محترمہ عفت سعید ، اساتذہ کی بھی خصوصی تعریف کی جنہوں نے اس خوبصورت تقریب کے انتظامات کیے۔ 

ای پیپر دی نیشن