میرپور(نمائندہ خصوصی) مرکزی تنظیم تحفظ حقوق شہریاں کی تنظیم سازی مکمل۔ جس کے چیئرمین صاحبزادہ مفتی محمد اعجاز احمد قادری سروری ،وائس چیئرمین قاری غفور،چیف آرگنائزمحمد اسماعیل نظامی ،صدر مرزا مختار،سینئر نائب صدر محمد عمر رفیق ،نائب صدر ظفر اقبال ،جنرل سیکرٹری قاری انوار الحق ،جو ائنٹ سیکرٹر سعد صدیق،ایڈیشن جنرل سیکرٹری محمد اسحاق نظامی اورسیکرٹری نشرواشاعت محمد بخش منتخب ،اس موقع پر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صا حبز ادہ مفتی محمد اعجازاحمد قادری سروری نے کہا ہے کہ یہ تنظیم خاصتاً شہریوں کے حقوق کیلئے بنائی گئی ہے بہت جلد ہر سیکٹر میںیونٹس قائم کر کے ممبر شپ کا اجراء کیا جائیگا۔اجلاس میں تنظیم آئین اور منشور بھی پاس کیا ۔ میرپور کے شہر کے عوام سے اپیل کی۔
جاتی ہے کہ وہ اس تنظیم کی جلد ازجلد ممبرشپ حاصل کریںتاکہ آپ کی آواز موثر انداز میں حکومتی اقدار تک پہنچ سکے ۔ آخر میں ڈاکٹر شہزاد احمد شیخ کی وفات پر گہرے دکھ و غم کا اظہار کیا گیا اور مرحوم کیلئے بلندی درجات اور لواحقین کیلئے صبرجمیل کی دعا کی گئی ۔