مظفرآباد،تحریک لبیک کے امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرادئیے


مظفرآباد(نمائندہ خصوصی)تحریک لبیک ضلع مظفرآباد کے ناظم نشر واشاعت محمد بشیر قریشی اور نائب امیر تحصیل مظفرآباد علامہ ظہور احمد اعوان نے ریٹرننگ آفیسر کے پاس اپنے کاغذات نامزدگی جمع کروادیئے۔گزشتہ روز عزیز واقارب،رشتہ داروں اور تحریک لبیک کے ذمہ داران کے ہمراہ ایک قافلہ کی صورت میں اپنے کاغذات جمع کروائے۔محمد بشیر قریشی نے مہاجر کیمپ مانک پیاں وارڈ 8سے بطور لوکل کونسلر جبکہ علامہ ظہور احمد اعوان نے یونین کونسل مظفرآباد سے بطور یونین کونسلر اپنے کاغذات جمع کروائے۔اس موقع پر ان کے ہمراہ تحریک لبیک ضلع مظفرآبا کے ناظم اعلیٰ ملک فیاض احمد اعوان،ناظم سکیورٹی انچارج بشارت رئوف ،شاہد قریشی،علامہ ایوب جلالی ،محمد منظور آزاد،جاوید قریشی،رفاقت خان،پرویز احمد،شمریز احمد،غلام رسول قریشی ودیگر بھی موجودتھے۔سول سیکرٹریٹ لبیک یارسول اللہﷺ کے نعروں سے گونج اٹھی۔ا س موقع پر امیدواران نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ان شاء اللہ تحریک لبیک کے پلیٹ فارم سے کامیابی حاصل کریں گے۔

ای پیپر دی نیشن