دیوالی رنگوں اور روشنیوں کا تہوار ہے، راجہ پرویز اشرف

Oct 25, 2022


اسلام آباد(نا مہ نگار)اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کی دیوالی کے تہوار پر ہندو برادری کو مبارک باد،اپنے بیان میں راجہ پرویز اشرف اور زاہد اکرم درانی نے کہا کہ دیوالی رنگوں اور روشنیوں کا تہوار ہے،پاکستان مختلف مذاہب کے ماننے والوں اور تہذیبوں کا مسکن ہے، پاکستان مختلف ثقافتوں کا آئینہ دار ہے، پاکستان میں بسنے والی تمام قومیتوں کے تہواروں کو بھرپور جوش و جذبے سے منایا جاتا ہے، راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ ملک کی خوشحالی اور ترقی میں ہندو برادری کی خدمات قابل ستائش ہیں،ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی زاہد اکرم درانی نے بھی دیوالی کے مسرت موقع پر ہندو ممبران قومی اسمبلی اور پاکستان میں بسنے والے ہندو برادری کو مبارک باددی ،انہوں نے کہا کہ قومی ترقی، اتحاد اور یکجہتی کے لیے ہندو برادری کی خدمات لائق تحسین ہیں،اسلامی جمہوریہ پاکستان کا آئین اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کی ضمانت دیتا ہے،پاکستان میں تمام مذہب کے ماننے والے اپنی مکمل مذہبی آزادی کے ساتھ عقائد اور رسومات کے مطابق زندگی بسر کر رہے ہیں۔

مزیدخبریں