ارشد شر یف ایک قابل و بے باک صحافی تھے۔علامہ شبیر حسن میثمی 


کراچی (نیوز رپورٹر )شیعہ علماءکونسل پاکستان کے مر کزی سیکرٹری جنرل علامہ شبیر حسن میثمی نے معروف صحافی ارشد شر یف کے کینیا میں ایک حادثے میں انتقال کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ کینیا کی لا انفور سمنٹ کے ادارے کی مذکورہ کاروائی کی تحقیقات ہو نی چائیے یہ واقعہ صحافتی حلقوںسمیت پاکستانی عوام کے لئے بھی افسوسناک ہے ارشد شر یف ایک قابل و بے باک صحافی تھے انہوں نے اس معاملے کی تحقیقات کر نے اور اس واقعے میں ذمہ داروں کے خلاف کاروائی کا بھی مطالبہ کیا دریں اثنا قائد ملت جعفر یہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے بھی اس واقعے کو افسوناک قرار دیتے ہوئے صحافتی حلقوں سمیت مر حوم کے خانوادہ سے تعزیت کی۔
علامہ شبیر حسن میثمی 

ای پیپر دی نیشن