تعلیمی ادروں میں غیر متنازعہ ڈائریکٹر فنانس تعینات کر نےکا مطا؛بہ

Oct 25, 2022


کراچی (نیوز رپورٹر) سندھ یونیورسٹیز آفیسرز فیڈریشن کے جنرل سیکریٹری عزیز احمد نے کہا ہے کہ کراچی یونیورسٹی کے ڈائریکٹر فنانس طارق کلیم پر سنگین کرپشن کے الزامات کی غیر جانبدارانہ شفاف تحقیقات کرائی جائے اور ملازمین کو بلاوجہ تنگ کرنے اور ان کے جائز کاموں میں رکاوٹیں کھڑی کرنے پر بازپرس کی جائے، اعلیٰ تعلیمی ادروں میں غیر متنازعہ ڈائریکٹر فنانس کی تعیناتی کی جائے اور اس ضمن میں جامعہ کراچی کے ملازمین کے جائز مطالبات فی الفور تسلیم کیے جائیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی یونیورسٹی آفیسرز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر حسان اوج سے ملاقات کی اور کراچی یونیورسٹی کے آفیسرز اور اسٹاف کی جاری جہدوجہد کو سراہا اور آفیسرز فیڈریشن کی جانب سے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ یونیورسٹیز میں اقرباپروری اور بے ضابطگیوں کیخلاف ہر فورم پر آواز بلند کی جائے گی، آفیسرز فیڈریشن کراچی یونیورسٹی کے ملازمین کے احتجاج کی حمایت کرتی ہے اور شانہ بشانہ کھڑی ہے۔
 سندھ یونیورسٹیز آفیسرز فیڈریشن 

مزیدخبریں