قانونی تقاضے مدنظر رکھتے ہوئے ہیلتھ انشورنس کا معاہدہ کیا، رحمت اللہ شیخ 


کراچی (نیوز رپورٹر )ایڈمنسٹریٹر ڈی ایم سی ایسٹ رحمت اللہ شیخ نے کہا ہے کہ ڈی ایم سی ایسٹ کے ملازمین کا دیرینہ مسئلہ حل کر دیا ہے، ہیلتھ انشورنس کارڈ کا اجراءکر دیا جائے گا جس کے بعد ملازمین اور انکی فیملی شہر کے معروف اسپتالوں میں علاج معالجے کی سہولیات حاصل کر سکیں گے.ان خیالات کا اظہار انہوں نے میونسپل کمشنر فہیم خان،سینئیر ایگزیکٹیو انجنئیر امتیاز بھٹو اور ڈائریکٹرز خورشید علی اور عظیم حیدر کے ہمراہ ہیلتھ انشورنس کارڈ کے حوالے سے کئے گئے معاہدے پر دستخط کرنے کے دوران کیا.انہوں نے اس موقع پر مزید کہا کہ ملازمین کی صحت بنیادی ضرورت ہے لہذا قانونی تقاضوں کا خیال رکھتے ہوئے ہیلتھ انشورنس کا معاہدہ کیا گیا ہے، کوشش رہی ہے کہ ضلع شرقی کے مکینوں کو بلدیاتی خدمات کی فراہمی کے ساتھ ملازمین کے جائز مسائل کو حل کیا جائے اور مرحلہ وار انہیں حل کیا جارہا ہے.میونسپل کمشنر ڈی ایم سی ایسٹ فہیم خان نے اس موقع پر کہا کہ ملازمین کی صحت ادارے کی کارکردگی میں اہم کردار ادا کرتی ہے جبکہ علاج معالجے کے اخراجات برداشت کرنا مشکل ہوتا جارہا ہے ایسے میں ہیلتھ انشورنس کارڈ کے اجراءکے بعد ملازمین اور انکی فیملیز علاج معالجے کی طرف سے بے فکر ہو جائیں گے، ایڈمنسٹریٹر ڈی ایم سی ایسٹ رحمت اللہ شیخ کی سربراہی میں ضلع شرقی کو ہر لحاظ سے بہتر بنانے کیلئے کوشاں ہیں۔
رحمت اللہ شیخ 

ای پیپر دی نیشن