کراچی (پی پی آئی) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے ہنومان مندر سولجر بازار کے رام ناتھ مشرا نے گورنر ہاو¿س میں ملاقات کی ۔ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے ہندو برادری کو دیوالی کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ملک کی تعمیر و ترقی میں اقلیتی برادری نے نمایاں خدمات انجام دی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ صوبہ سندھ میں مختلف شعبوں میں ہندو برادری کا اہم کردار ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اقلیتوں کے لئے ایک محفوظ ملک ہے،یہاں رہنے والے تمام مذاہب کے لوگوں کو یکساں حقوق حاصل ہیںاور انہیں اپنے مذہبی تہوار منانے کی مکمل آزادی بھی حاصل ہے۔