قبروں کے نرخ بھی عوام کے ہوش اڑا رہے‘ اسلم فاروقی


کراچی (نیوز رپورٹر)بانیان پاکستان کی اولادوں کی تنظیم محب قومی سماجی کونسل (ایم کیو ایس سی) پاکستان کے چیئرمین محمد اسلم خان فاروقی نے کہا ہے کہ ہر چیز کی قیمتیں آسمان کی بلندی کو چھو رہی ہیں کس کس کو روئیں قبرستان کی قبروں کے ریٹ بھی عوام کے ہوش اڑا رہے ہیں اور حکمران تماشائی بنے ہوئے ہیں وہ ایم کیو ایس سی اورنگی ٹاو¿ن کے انچارج رشید فضل اور جمال الدین کشمیری کے ہمراہ گلشن ضیا شیٹ نمبر 3 میں واقع قبرستان میں معمر خاتون و محلے کی پرانی نشانی دادی اماں کے جنازے کی تدفین اور قبر کی ظالمانہ قیمت سے پیدا ہونے والی صورت حال پر لواحقین و جنازے میں شریک معززین سے بات چیت کررہے تھے اسلم خان فاروقی نے کہا کہ حکمرانوں نے غریب آدمی کے لئے مشکلات و پریشانیوں کے انبار لگا دئے ہیں اور حالت یہ ہے کہ غریب آدمی کے لئے جنازے تک کی تدفین کو مشکل بنادیا گیا ہے حالانکہ عوام کے علاج معالجہ اور میت کے کفن و دفن کی ذمہ دار حکومت ہے۔

ای پیپر دی نیشن