لاڑکانہ (بیورو رپورٹ) لاڑکانہ تعلیمی بورڈ نے بارہویں جماعت کے امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا، پری میڈیکل، پری انجینئرنگ، ہیومینیٹیز اور کامرس گروپس میں 18 پوزیشنز میں سے 10 پوزیشنز طلبہ اور 8 پوزیشنیں طالبات نے حاصل کیں، اس سلسلے میں تعلیمی بورڈ لاڑکانہ کی جانب سے بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا گیا ہے، کنٹرولر تعلیمی بورڈ فخرالدین احمد بابر ابڑو کی جانب سے جاری کردہ نتائج کے مطابق بارہویں جماعت کے سالانہ امتحان میں پری میڈیکل گروپ کے طلبہ میں زیبسٹ سکول اینڈ کالج لاڑکانہ کے طالب علم الہہ وسایو شیخ نے 1018 مارکس لے کر پہلی پوزیشن، کیڈٹ کالج لاڑکانہ کے مدثر علی پٹھان نے 1017 نمبر لے کر دوسری اور پبلک سکول شکارپور کے عبدالرحمن شیخ نے 1016 نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی، طالبات میں گورنمنٹ گرلز ڈگری لاڑکانہ کی دعا سلیم عباسی نے 1018 نمبر لے کر پہلی، حق باہو سلطان سکول کشمور کی جنت حسین کھوسو نے 1017 نمبر لے کر دوسری اور گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج لاڑکانہ کی آصفہ کھوڑو نے 1016 نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی، پری انجینئرنگ گروپ کے طلبہ میں کیڈٹ کالج لاڑکانہ کے احد علی جانوری نے 1018 نمبر لے کر پہلی، اسی کالج کے محمد کیف جلبانی نے 1017 نمبر لے کر دوسری اور دی سٹی سکول لاڑکانہ کے محمد زوریز قادری نے 1016 نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی، طالبات میں گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری سکول گڑھی یاسین کی زوہا پطرس اوڈو نے 1011 نمبر لے کر پہلی، گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج لاڑکانہ کی لیزا حیدر بھٹو نے 1010 نمبر لے کر دوسری اور اسی کالج کی کائنات ابڑو نے 1009 نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی، ہیومینیٹیز گروپ میں گورنمنٹ گرلز کالج خیرپورناتھن کی طالبہ فاطمہ طارق لکیر نے 937 نمبر لے کر پہلی، گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج لاڑکانہ کی سویرا نہال پٹھان نے 918 نمبر لے کر دوسری اور گورنمنٹ ڈگری کالج رتوڈیرو کی طالبہ محمد داو¿د بھٹی نے 910 نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی، کامرس گروپ میں گورنمنٹ آرٹس اینڈ کامرس کالج لاڑکانہ کے ارسلان علی قادری نے 986 نمبر لے کر پہلی، اسی کالج کے سید عقیل عباس نے 985 نمبر لے کر دوسری اور زیبسٹ سکول اینڈ کالج لاڑکانہ کے عبدالباسط چانڈیو نے 984 نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی، اسی طرح مجموعی طور پر 18 پوزیشنوں میں سے 10 پوزیشنیں طلبائ اور 8 پوزیشنیں طالبات نے حاصل کیں، سالانہ امتحانات میں لاڑکانہ، قمبر شہدادکوٹ، شکارپور، جیکب آباد اور کشمور کندھ کوٹ سمیت ضلع دادو کے دو تحصیل میہڑ اور خیرپورناتھن سے تعلق رکھنے والے 38363 امیدواروں نے شرکت کی جن میں سے 33104 پاس اور 6130 فیل ہوئے جبکہ 893 کو کاپی کیس قرار دے کر 95 امیدواروں کے جانب سے مختلف وجوہات کے باعث روک دیئے گئے ہیں۔
لاڑکانہ نتائج
لاڑکانہ بورڈ نے بارہویں جماعت کے نتائج کا اعلان کردیا
Oct 25, 2022