ورلڈ یوتھ اسکریبل چیمپئن شپ،سری لنکا کے ادھیشا ڈیسانائیکے کی پہلی پوزیشن


کراچی (اسپورٹس رپورٹر) پاکستان اسکریبل ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام جاری اورلڈ یوتھ اسکریبل چیمپیئن شپ کا گروپ مرحلہ مکمل ہوگیا۔ آن لائن چیمپیئن شپ کے پہلے راونڈ میں 15ممالک کے 86پلیئرز نے حصہ لیا۔ 36 گیمز کے اختتام پر ٹاپ 10پلیئرز نے فائنل راونڈ کیلئے کوالیفائی کیا۔سری لنکا کے ادھیشا ڈیسانائیکے نے پہلی اور سندلی ویتھا ناگے نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔ پاکستان کے حشام ہادی خان نے تیسری، عفان سلمان نے چوتھی اور علی سلمان نے دسویں پوزیشن حاصل کرتے ہوئے فائنل راونڈ میں قدم رکھ دئیے۔ پاکستان واحد ملک ہے جس کے 3پلیئرز نے فائنل راونڈ تک رسائی حاصل کی۔ حیران کن طورپر دفاعی چیمپیئن پاکستان کے سید عماد علی فائنلز تک پہنچنے میں ناکام رہے۔ بھارت کے 2، آسٹریلیا، تھائی لینڈ اور ملائیشیا کے ایک ایک کھلاڑی نے فائنل راونڈ کیلئے کوالیفائی کیا۔29 اور 30اکتوبر کو کھیلے جانے والے فائنل راونڈ میں مجموعی طور پر 14 گیمز کھیلے جائیں گے جس کے بعد فاتح کا فیصلہ ہوگا۔ 

ای پیپر دی نیشن