ٹنڈوآدم(نامہ نگار)سابق صوبائی وزیر و پیپلزپارٹی کے ایم پی اے فراز ڈیرو نے گزشتہ روز ایم اے جناح روڈ پر قائم لنڈا بازار میں لگنے والی آگ کے مقام کا دورہ متاثرین نے ملاقات نے اور تفصیلات معلوم کی متاثرین نے ایم پی اے فراز ڈیرو کو بتایا کہ موسم سرما کے ملبوسات لائے گئے تھے اور 37 سے زائد دکانیں موجود تھیں جن میں ایک کرروڑ روپے سے زائد کا سامان موجود تھا جو جل کر خاکستر ہو گیا ایم پی اے نے متاثرین کو یقین دہانی کروائی کہ سندھ حکومت سے سروے کروانے کے بعد متاثرین کے نقصان کا ازالہ کرانے کی پوری کوشش کی جائے گی اس موقع پر ایم پی اے فراز ڈیرو نے میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ آگ سے ہونے والا واقعہ افسوس ناک ہے ۔ فراز ڈیرو نے ڈی ایس پی ٹنڈوآدم سے آگ لگنے کا سبب معلوم کیا آگ پٹاخے سے لگی ہے یا کسی اور وجہ سے لگی پولیس جانچ کے بعد رپورٹ دے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ٹنڈوآدم تعلقہ میں ایک لاکھ سات ہزار ایکڑ ذرعی زمین ہے ان ذرعی زمینوں میں سے 90 فیصد پانی نکل گیا ہے کچھ مقامات پر موجود ہے جس کے نکالنے کی پوری کر رہے ہیں آبادگار اپنی زمینیں آبادکر سکتے ہیں سندھ حکومت کی جانب سے مفت گندم کا بیج دینے کا اعلان بھی کیا ہے انہوں نے گندے پانی کے ڈھنڈ جوکہ بارشوں میں اوور فلو ہوگیا تھا اس کے بارے میں آگاہ کرتے ہوئے کہاکہ ڈھنڈ کے پانی کی نکاسی کی جارہی ہے پر شہر کا پانی ڈھنڈ میں جانے کے باعث تھوڑی دشواری کا سامنا ہے جسے جلد دور کرلیا جائے گاجبکہ شہر کے بائی پاس پر قائم بند کا پانی تقریبا نکل چکا ہے۔ اس موقع پرانکے ہمراہ اسسٹنٹ کمشنر عمران نذیر شیخ،چیف میونسپل آفیسر باقر حسین بروہی پیپلز پارٹی کے رہنما لالا ایوب خان صحافی محمد ذیشان راہی ویگر بھی موجود تھے۔
فراز ڈیرو