دیوالی کا جشن‘ ہندو برادری خوشی سے نہال‘ گھروں پر چراغاں


میرپور خاص/خیرپور/سکھر(بیورورپورٹ/نامہ نگاران) دیوالی کا جشن خصوصی تقریبات کا آغاز ہوگیا،مندروں میں خصوصی پوجا پاٹ کا اہتمام ،ملک کی سلامتی و امن و امان کیلئے دعائیں ، تفصیلات کے مطابق دنیا بھر میں آباد ہندو برادری کی آج اپنا سب سے بڑا مذہبی تہوار ”دیوالی“ مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منا رہی ہے۔ پاکستان کے چھوٹے بڑے شہروں بلخصوص سکھر میں بھی ہندو مت کے ماننے والوں کی ایک بڑی تعداد آباد ہے اس لئے دنیا بھر کی طرح یہاں بھی دیوالی کی خوشیاں بھرپور انداز میں منائی جارہی ہے سکھر کے مختلف مندروں میں دن بھر پوجاکرنے کے لئے آنے جانے والے عقیدت مندوں کا تانتا بندھا رہتا ہے ہندو عقائد کے مطابق دیوالی کی رات سے ہی نیا سال بھی شروع ہوجاتا ہے مندروں کے مہاراج و پوجاریوں کے مطابق دوالی روشنیوں کا تہوار اور خوشیوں کا پیغام ہے۔ دیوالی کا مٹھاس بھرا دن تمام کڑواہٹیں ختم کر کے تمام مذاہب کے ماننے والوں کو ایک دوسرے سے گلے ملنے کا سندیس دیتا ہے۔ واضع رہے کہ دوالی کو ”دیپاولی“بھی کہا جاتا ہے۔ گھر گھر دیئے روشن ہوجاتے ہیں‘ مکانات کی چھتوں، دیواروں، چھجوں اور منڈیروں پر مٹی کے چراغ رکھ کر انہیں روشن کردیا جاتا ہے۔ بچے اس موقع پر آتش بازی کرتے ہیں۔میرپورخاص سے بیورورپورٹ ہندو برادری اپنا روشنیوں والا خوشیوں بھرا بڑا مذہبی تہوار دیوالی جوش و خروش سے منایا، ڈی آئی جی اور ایس ایس پی نے لال مندر پہنچ کر ہندو برادری کو مبارک باد دی اور تحائف پیش کئے، ہندو برادری کے لوگ اس دن اپنے گھروں کو صاف کرنے کے علاوہ اتوار کی شام کو مغرب کے وقت شری رام چندر کی یاد میں دیئے جلا کر دیوالی کی رسومات کا آغاز کیا۔ڈگری سے نامہ نگار کے مطابق ہندو برادری اپنا مذہبی تہوار دیوالی جوش و خروش سے منارہی ہے۔ ڈگری کے مالہی محلہ راجہ رام محلہ.گجراتی محلہ کھیمناتھ کالونی کی.گلیوں اور گھروں کو خوبصورت اور رنگین برقی قمقموں سے سجایا گیا ہے ہندو برادری کی طرف سے دیوالی کے موقع پر مندروں اور گھروں میں پوجا پاٹ کی گئی اس موقع پر ہندو برادری نے پاکستان کی ترقی.خوشحالی اور پاک فوج کی سلامتی کے لئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں آتش بازی اور پٹاخے اور پھلجڑیاں دئیے روشن کرکے خوشیوں کا آغاز کیا گیا.شہر بھر میں ہندو اور مسلم سوئٹس شاپس اور پٹاخے فروخت کرنے والی دکانوں پر خریداروں رش دیکھنے میں آیا.ہندو برادری کی جانب سے ایک دوسرے کو دیوالی کی مبارکباد دینے کا سلسلہ بھی جاری رہا.اس موقع پر یوگیسر کھیمناتھ مندر میں ہندو پنچائت کے رہنماو¿ں سیٹھ چوئتھرام مالہی.ساگر راجہ رانو فقیر مالہی.مکھی رمیش کمار پریم کمار مہشوری.بھورا لال اور دیگر نے سندھ بھر میں بسنے والے اور ڈگری کی ہندو برادری کو دیوالی کی مبارکباد دی ہے۔ خیرپور سے بیورو رپورٹ کے مطابق پوری دنیا کی طرح خیرپور میں بھی ہندو برادری نے ہولی کا تہوار عقیدت سے منایا خیرپور کے مندروں میں پاکستان کی سلامتی کے دعائیں مانگیں گئیں جبکہ گھروں کے آگے برقی قمقمے روشن کئے گئے ۔اس موقع پر پرنسپل گریس انسٹی ٹیوٹ آف تھاٹس کوآرڈینیٹر رنجیت راجانی نے دنیا بھر میں رہنے والی ہندو مت برادری کو دیوالی کی مبارک باد پیش کرتے ہوئے ان کا کہنا تھاکہ روشنیوں کا تہوار دیوالی کافی عرصے سے منایا جا رہا ہے۔شہدادپور سے نامہ نگارکے مطابق اقلیت برادری نے دیوالی کا تہوار عقیدت واحترام سے منایا گیا۔گھروں میں مہمانوں کیلئے رنگ برنگے کھانے مٹھائیاں تیار کی گئی۔ایک دوسرے کی دیوالی کی مبارکباد دی۔مندروں میں خصوصی تقریبات کا اہتمام کیا گیا۔جس میں ملک پاکستان کے استحکام امن وامان کیلئے خصوصی دعا کروائی گئی۔
دیوالی کا جشن 

ای پیپر دی نیشن