صائمہ بلڈرز کا سستی ہاوسنگ اسکیم زیڈایس زیڈ مڈٹاون متعارف


کراچی ( کامرس رپورٹر)پاکستان کی رئیل اسٹیٹ انڈسٹری  میں لیڈر کی حثیت رکھنے  والے  صائمہ بلڈرزنے اپنی نئی ہاوسنگ سوسائٹی (ZSZ) مڈ ٹاون کا باضابطہ  اعلان کردیا۔ کراچی حیدرآباد ہائی وے کے درمیان واقع نئے منصوبے کا مقصد  افراد اور سرمایہ کاروں کو سستی رہائش فراہم کرنا ہے جو انکے معاشی حالات سے مطابقت رکھتے ہوں۔ گذشتہ چند سالوں میں تعمیرات اور رئیل اسٹیٹ میں مختلف کامیاب منصوبوں کے بعد،  صائمہ بلڈرز اب پاکستان کی بڑہتی ہوئی آبادی کو آسان رہائش کی سہولیات فراہم کرنے میں مذید کام کرنا چاہتا ہے۔ ان میں رہائشی اور تجارتی کیٹیگری کے تحت آنے والے  (ZSZ) مڈ ٹاون  جیسے میگا پروجیکٹس شامل ہیں۔  تقریبی سرگرمیاں دوپہر سے شروع ہوئیں اور  رات دیر تک جاری رہیں۔ عوام کے رش  مدِنظر رکھتے ہوئے تقریب کا دورانیہ بڑھادیا گیا۔ صائمہ بلڈرز خاص طور پر کراچی میں مختلف قسم کے تعمیراتی منصوبوں کی تکمیل میں بڑی ساکھ رکھتی ہے۔ مرکزی شہر سے دور واقع ہونے کے باوجود  ZSZ مڈٹاون نے ممکنہ خریداروں اور سرمایہ کاروں کا زبردست رش کا مشاہدہ کیا جو سستی جائیداد میں سرمایہ کاری کرنا چاہتے ہیں۔ صائمہ بلڈرز پاکستان بھر میں اپنے مختلف پراجیکٹس کے ساتھ اپنے کلائنٹس کو بہترین معیار فراہم کرنے کے لیے پر عزم ہے۔  صائمہ بلڈرز  اپنے شاندار ماضی کے پروجیکٹ کی کامیابی کی وجہ سے رئیل اسٹیٹ میں ایک متحرک اور ترقی پسندادارہ بن چکا ہے،  پاکستان بھر میں مضبوط  علاقائی نیٹ ورک کی بدولت صائمہ بلڈرز ایک لیڈر کی حیثیت رکھتا ہے۔ اپنے نئے پراجیکٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے ڈائریکٹر صائمہ گروپ سلیم ذکی نے کہا کہ''صائمہ رئیل اسٹیٹ نے اب تک لاتعداد فلیٹس، لگژری  کنڈومینیمز،  جدید ترین میگا پروجیکٹس، ہائی رائز اسکائی اسکریپرز اور ٹریڈ ٹاورز  لانچ، تیار اور ڈیلیور کیے ہیں۔  ہماری بنیادی توجہ ہمیشہ اپنے کلائنٹس کو بہترین رہائشی اور منافع بخش منصوبے دینا رہی ہے۔  عام آدمی کی سستی رہائش کی ضرورت کو مدِنظر رکھتے ہوئے  ZSZ مڈٹاون کو متعارف کیا۔ یقین رکھیں ہمارے تمام پراجیکٹس کی طرح ہم اپنے ڈیلیوری کے نظام الاوقات پر سختی سے عمل کرتے ہوئے پائیداری اور تکمیل دونوں کو یقینی بنائینگے'' صائمہ گروپ  اپنے نئے وینچر ZSZ اس وقت متعد دیگر منصوبوں پر بھی کام کررہا ہے۔

ای پیپر دی نیشن