کراچی(کامرس رپورٹر) میزان بینک نے 30ستمبر 2022کو ختم ہونے والی تیسری سہ ماہی کے مالیاتی نتائج کا اعلان کردیا ہے۔ مالیاتی نتائج کا اعلان بینک کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی 100ویںمیٹنگ کے بعد کیا گیا جس کی صدارت بورڈ کے چیئرمین ریاض ایس اے اے ادریس نے کی ، جبکہ اس موقع پر بورڈ کے وائس چیئرمین فیصل اے اے اے النصر بھی موجود تھے۔ اس موقع پر میٹنگ میں بینک کے شریعہ بورڈ کے چیئرمین جسٹس (ر) مفتی محمد تقی عثمانی، وائس چیئرمین ڈاکٹر محمد عمران اشرف عثمانی اور ممبر بورڈ شیخ عصام محمد اسحاق ریذیڈنٹ شریعہ بورڈ ممبر مفتی نوید عالم نے بورڈ آف ڈائریکٹرز سے ملاقات کی اور مختلف امورپر تبادلہ خیال کیا۔ میزان بینک نے ہر شعبے میں نہایت شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے30ستمبر 2022 ء کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں شاندار نتائج کا اعلان کیا ہے۔2022ء کی تیسری سہ ماہی میںمیزان بینک کو گزشتہ سال کے اسی عرصہ کے 19.6ارب روپے کے مقابلہ میں 46فیصد اضافہ کے ساتھ 28.6ارب روپے کا بعد ازٹیکس منافع حاصل ہوا۔بورڈ نے تیسری سہ ماہی کیلئے بینک کے حصص یافتگان کیلئے2روپے فی شیئر (20فیصد) عبوری کیش ڈیوڈنڈ دینے کابھی اعلان کیاہے ، جس کے بعد بینک کی جانب سے شیئرہولڈرز کو رواں سال دینے والے مجموعی کیش ڈیوڈنڈ 10فیصد بونس کے ساتھ 5.50روپے فی حصص تک پہنچ گیا ہے۔ بینک کا کیپٹل ایڈوکیسی ریشواسٹیٹ بینک کے کم سے کم12.50فیصدسے زائد 19.11فیصد کی اطمینان بخش سطح پر رہا۔ بینک کے مجموعی ڈپازٹس گزشتہ سال کے مقابلہ میں 23فیصد اضافہ کے ساتھ 1.66کھرب روپے ہوگئے ہیں۔2022میں1000سے زائد اے ٹی ایمز اور 940برانچز کے ساتھ بینک کا برانچ نیٹ ورک ملک کے 307شہروںتک پہنچ گیا ہے۔ بینک کی موبائل بینکنگ ایپ نے گوگل پلے اسٹوراور ایپل ایپ اسٹور دونوں پربینکنگ انڈسٹری میں سب سے زیادہ ریٹڈ موبائل ایپ کی پوزیشن برقرار رکھی ہے۔ بینک کے مجموعی اثاثے ستمبر2021ء کے مقابلے میں 44فیصد اضافہ کے ساتھ 2.5کھرب روپے ہوگئے ہیں۔ بینک کا غیر فعال قرضوں کا تناسب 1.5فیصد کی مثالی سطح پر رہا۔بینکنگ انڈسٹری میں سب سے زیادہ میں سے ایک کے طورپر 154فیصد کی کوریج تناسب کے ساتھ میزان بینک نے غیر فعال فنانسنگ کی اطمینان بخش شرح کو برقرار رکھاہے ۔ ستمبر 2021کے مقابلہ میںمجموعی فنانسنگ میں 40فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا جو 53فیصد کے مجموعی ایڈوانس ٹو ڈپازٹس ریشو (ADR) کے ساتھ 873ارب روپے رہا ۔ 9ماہ کی مدّت کے دوران بینک نے موجودہ معاشی سست روی اور حالیہ تباہ کن سیلاب کے پیشِ نظر کسی بھی ممکنہ غیر فعال فنانسنگ کو کنٹرول کرنے کیلئے 1.75ارب روپے اضافی فراہم کیے ہیں۔
میزان بینک