وہاڑی(نامہ نگار)پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن کے راہنما ہائی کورٹ کے سینئر وکیل میاں جہانزیب یوسف نے کہا ہے کہ تعلیم ایسا زیور ہے جو انسان کی چھپی ہوئی صلاحیتیوں کو ابھارتا اور ان میں نکھار پیدا کرتا ہے اسلام میں تعلیم کے حصول پر بہت زور دیا گیا ہے تعلیم کے حصول سے قومیں ترقی کرتی ہیں اور معاشرہ سے جرائم کاخاتمہ اور اخلاقیات کا بول بالا ہوتا ہے وہ آفاق سکول اینڈ کالج کے ہونہار طالب علم آفاق الحسن کو ملتان بورڈ میں 1100 میں سے 1062 نمبر لیکر بوائز میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے پر پرنسپل عبدالغفار کلاسن اور محمد اکرم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے گفتگو کر رہے تھے۔ اس موقع پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن کے راہنما اور سماجی کارکنان فیض رسول، خلیق الرحمن بھٹی، ملک اطہر اعوان، حافظ گلزار احمد، نعیم صدیقی، ڈاکٹر راو¿ منور حسین، مختار احمد بھٹی، حافظ عبدالمالک، شفقت ٹپی، حافظ صالح محمد، محمد افضل اور طارق سعید بھی موجود تھے میاں جہانزیب یوسف اور دیگر تمام شرکاء نے پرنسپل عبدالغفار کلاسن اور ان کے ہونہار بیٹے کوپھولوں کے گلدستے بھی پیش کئے۔
تعلیم انسان کی پوشیدہ صلاحیتوں میں نکھار پیدا کرتی ہے: میاں جہانزیب یوسف
Oct 25, 2022