اسلامی تعلیمات سے روگردانی ملک میں انتشار کا سبب: مخدوم محبوب سبحانی


ملتان( سماجی رپورٹر )دربار عالیہ خواجہ نبی بخش ملتانی ؒ کے سجادہ نشین مخدوم محبوب عالم سبحانی نے کہا ہے کہ پاکستان کا قیام ،مقام مصطفی کے تحفظ اور نظام مصطفی کے نفاذ کیلئے عمل میں لایا گیا تھا موجودہ انتشار کا واحد سبب اسلامی تعلیمات سے روگردانی ہے اس لئے ضروری ہے کہ وطن عزیز میں نظام مصطفی کو عملی طور پر نافذ کردیا جائے اس سے ملکی مشکلات ومسائل کے خاتمے کے ساتھ ساتھ اقوام عالم میں بھی سربلند ی اور افتخار کا سبب بنے گا وہ گزشتہ شب اپنی رہائشگاہ پر منعقدہ سالانہ مرکزی میلاد مصطفی کانفرنس میں خطاب کر رہے تھے ۔مخدوم نور مصطفی ،مخدوم فیض مصطفی ،وارث شہزاد ،مخدوم قیصر عالم،مخدوم مدثر عالم،مخدوم مظفر عالم مہمانان خصوصی تھے۔پروفیسر ڈاکٹر صدیق خان قادری نے کہا کہ پاکستان کی نظریاتی اور جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت کیلئے اتحاد ویکجہتی وقت کاتقاضا ہے۔ کانفرنس میں محمد ذوالفقار فریدی،حمید نواز عاصم،احمد نواز عصیمی،محمد عاصم گولڑوی، قاری سعید نقشبندی،مہر فرید الدین،مہر نظام الدین اور دیگر نے ہدیہ نعت پیش کیا۔

ای پیپر دی نیشن