شاہجمال (نامہ نگار)یونین کونسل عثمان کوریہ کی بلڈنگ ضلعی حکومت کی عدم دلچسپی کی بنائ پر بھوت بنگلہ کی شکل اختیارکرچکی ہے چاردیواری اور سکیورٹی انتظام نہ ہونے سے عمارت کی کھڑکیاں،دروازے چوراتارکرلے گئے ہیں جبکہ سارادن یہاں نشئی اور جواریوں کارش رہتاہے جو نزدیکی سکول میں جانے والی بچیوں کے لئے انتہائی خطرناک ہے اہل علاقہ نے بتایاکہ 30 سال سے یہ عمارت بھوت بنگلہ بن چکی ہے اس کاریکارڈ کہاں ہے کوئی نہیں جانتااور نہ ہی آج تک سیکرٹری کودیکھاگیاہے اہل علاقہ نے ڈی۔سی مظفرگڑھ سے نوٹس لینے کامطالبہ کیاہے۔