خانیوال (نمائندہ خصوصی) پاکستان مسلم لیگ ق کے جنرل سیکرٹری لائرز ونگ چوہدری محمد صدف عادل جٹ ایڈووکیٹ نے کہا کہ ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکلنے کا کریڈٹ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو جاتا ہے جنرل قمر جاوید باجوہ کی ذاتی دلچسپی اور تسلسل کے ساتھ کاوشوں کے باعث فیٹف میں دیئے گئے تمام اہداف وقت سے پہلے مکمل کئے گئے۔
پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے اس شاندار قومی کامیابی میں کلیدی کردار ادا کیا ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز صحافیوں سے گفتگو کے دوران کیا۔
شاعری نثر سے زیادہ پڑھی
سنی جاتی اور گائی بھی جاتی ہے
بزم ندیم کا75واں مشاعرہ
ملتان( سماجی رپورٹر )بزم ندیم کا75واں مشاعرہ مقامی کالج میں منعقد ہوامشاعرے کی صدارت احمد مسعود قریشی نے کی مہمان خصوصی صادق سمرا تھے مہمان اعزاز اقبال مہروی تھے نظامت کے فرائض پروفیسر ڈاکٹر مقبول گیلانی نے کی شعرا میں صادق سمرا،طفیل بلوچ،ا شتیاق احمد شاہد،تانیہ عابدی،اقبال مہروی،مونس ہاشمی، احمدمسعودقریشی،ڈاکٹر مقبول گیلانی،پروفیسر عبدالواحدندیم،سجاد ملک،محمد علی باہوش، کرامت حسین رکسار، نعمان قادر،عبدالحلیم جہانگیری اور احسان ماہی شامل تھے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر عبدالواحد ندیم نے کہا کہ شاعری نثر سے زیادہ پڑھی اور سنی جاتی ہے اور گائی بھی جاتی ہے۔