ملتان ( خصوصی رپورٹر) نشتر ہسپتال ملتان میں سوسائٹی آف ہینڈ سرجری، پاکستان آرتھو پیڈک ایسوسی ایشن اور شعبہ ہڈی جوڑ کے تعاون سے ہاتھ اور کلائی کے فریکچرز کے حوالے سے 2 روزہ کورس کا انقعاد ہوا۔ سرپرست اعلیٰ پروفیسر ڈاکٹر تحسین احمد چیمہ، کورس ڈائریکٹر سربراہ شعبہ ہڈی جوڑ پروفیسر ڈاکٹر کامران صدیقی اور منتظم اعلیٰ ڈاکٹر علی سپشلسٹ آف ہینڈ سرجری تھے۔ کورس میں پروفیسر ڈاکٹر تحسین احمد چیمہ نیشنل ہسپتال بہاولپور، آغا خان یونیورسٹی سے پروفیسر ڈاکٹر ہارون الرشید اور س ایم ایچ لاہور سے پروفیسر ڈاکٹر خالد مسعود اور ڈاکٹر خالد ذولفقار اور ڈاکٹر طلحہ خلیل، ڈاکٹر خضر حیات مکی، ڈاکٹر سعید اور ڈاکٹر علی نے شرکاء کو ہینڈ سرجری میں بالخصوص کلائی کی ہڈیوں کے فریکچرز میں طریقہ تشخیص اور طریقہ علاج میں ہونے والی جدت اور بہتری کے حوالے سے شرکاءکو لیکچرز دئیے اور بہاولپور ،ملتان،رحیم یار خان ،ڈی آئی جی خان سے شرکت ہونے والے ہڈی جوڑ کے سپشلسٹ ڈاکٹروں کو ہڈیوں کے مصنوعی ماڈلز پر ٹریننگ بھی دی۔
نشتر شعبہ ہڈی جوڑ میں ہاتھ اور کلائی کے فریکچر بارے دو روزہ کورس کا انعقاد
Oct 25, 2022