ملتان( سماجی رپورٹر )قومی ترقی اور سماجی بھلائی کے لیے خدماتی منصوبوں کو مزید فعال بنانے کی ضرورت ہے تا کہ ملک سے غربت جہالت بے روز گاری خاتمہ کا خا تمہ ہو سکے سماجی خدمت کے فروغ کے لیے ہم سب کو مل کر کردار ادا کرنا ہو گا ا۔ن خیالات کا اظہا ر ڈسٹرکٹ گورنر لائنز کلب انٹر نیشنل ڈسٹرکٹ 305این ون پاکستان محمد وسیم شیخ نے ملتان ویزن لائنز کلب کی آفیشل وزٹیشن کی تقریب سے بطورمہمان خاص کیا ملتان ویزن لائنز کلب لائنز کلب کے صدر عمران رضا جعفری نے کہا لائنز ممبران معاشرتی ترقی خدمت خلق اور امن کے فروغ کیلئے ہر دم کوشاں ہے ماحولیات،سماجی اہم آہنگی،ہنگر ریلیف،اور بچوں کو اسلامی تعلیم دینے کے لیے کو شاں ہے اس سلسلے میں مختلف مدرسوں اور سکولوں میں تعلیم حاصل کر نے والے بچوں کو اسلامی کتب کی فراہمی اور ا±ن کے ماپانہ اخراجات ملتان ویزن لائنز کلب کے طرف کئے جا رہے ہیں ہمارا مقصد دنیاوی تعلیم کے ساتھ بچوں کو دینی تعلیم کی طرف راغب کرنا ہے۔تقریب سے ڈاکٹر نثار احمد چوہدری، مظہر قیوم،محمد اعظم چوہدری، خواجہ فاروق،میاں جاوید اقبال،میاں ماجد،انوار احمد چوہدری،فیاض ہاشمی نے خطاب کیا۔
قومی ترقی، سماجی بھلائی کے منصوبوں کو مزید فعال بنانے کی ضرورت :لائنز کلب
Oct 25, 2022