کبیروالا میں 232 لائٹس کی تنصیب جہانیاں میں پارک اور لائیبریری  کا کام پایہ تکمیل کی طرف گامزن 


خانیوال (نمائندہ خصوصی‘نیوز رپورٹر)ڈپٹی کمشنر عمر افتخار شیرازی کی زیر سرپرستی عوامی فلاح کے منصوبوں پر کام روزانہ کی بنیاد پر جاری ہے -اس سلسلہ میں کبیروالا میں 232 لائٹس کی تنصیب،جہانیاں میں پارک اور لائیبریری کا کام پایہ تکمیل کی طرف گامزن ہے ضلعی کونسل کی حدود میں شامل سڑکیں بھی انفراسٹرکچر میں بہتری کے پلان کا حصہ ہے-ڈپٹی کمشنر نے اہلیان ضلع کو نومبر میں مزید نئے منصوبوں پر کام شروع کرنے کی نوید بھی سنادی دی ہے انہوں نے بتایا ہے کہ آئندہ ماہ کبیر والا 16 واٹر فلٹریشن پلانٹس بھی فنگشنل کردیئے جائیں گی عوامی فلاح کے منصوبوں کی بروقت تکمیل ہر صورت یقینی بنائی جائے گی تمام پراجیکٹس میں میٹریل کے معیار میں گڑبڑ پر زیرو ٹالرینس پالیسی نافذ کردی گئی ہے۔

ای پیپر دی نیشن