مہر اللہ دتہ باٹی کابرادری سمیت ن لیگ چھوڑ کر ہراج گروپ میں شمولیت کا اعلان 


مخدوم پور پہوڑاں(نمائندہ خصوصی )مہر اللہ دتہ باٹی نے برادری سمیت ن لیگ چھوڑ کر ہراج گروپ میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔القلم میڈیا گروپ مخدوم پور کے جنرل سیکرٹری سینئر صحافی مہر اللہ دتہ باٹی نے اپنے ڈیرہ پر ٹی پارٹی کا اہتمام کیا جس میں سربراہ ہراج گروپ سردار احمد یار ہراج ،حشمت خان پہوڑ سابق وائس چئرمین احمد نواز خان ،انجینئر شاہد سہو ،سابق چیئر مین محمد اکرم باٹی،مدثر خان پہوڑ و دیگر معززین باٹی برادری و دوست احباب نے شرکت کی۔اس موقع پر ملک طارق علی نذر ،فاروق خان بنگش ،ڈاکٹر غلام محمد ،سابق چیرمین رانا اسحاق۔یوسی صدر ثمراللہ خان پہوڑ و دیگر معززین علاقہ بھی موجود تھے۔

ای پیپر دی نیشن