ڈگری کالج خصوصی تعلیم میں اسکریننگ شروع،چیف آفیسر یونیسیف کا دورہ


ملتان ( سماجی رپورٹر ) یونیسیف اور سپیشل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے اشتراک سے تعلیم پروگرام کے تحت رواں ماہ سے پنجاب کے 6 اضلاع میں اسیسمنٹ/ اسکریننگ کا عمل جاری ہے۔اس سلسلے میں مس ایلن چیف ایجوکیشن آفیسر یونیسیف پاکستان نے گورنمنٹ ڈگری کالج برائے خصوصی تعلیم ملتان کے کیمپ میں اسکریننگ کا جائزہ لینے کیلئے دورہ کیا۔ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سپیشل ایجوکیشن ملتان میاں محمد ماجد اور ڈپٹی سیکرٹری سکول ایجوکین خواجہ مظہر الحق کے مطابق یہ صرف اسکریننگ نہیں ہے بلکہ اس اسکریننگ کا بنیادی مقصد خصوصی طلباءکو معاون آلات فراہم کرنا ہے۔ معاون آلات کی فراہمی بچوں کی رسائی اور سیکھنے کے عمل کو بااختیار بنا سکتی ہے۔پرنسپل گورنمنٹ ڈگری کالج برائے خصوصی تعلیم ملتان میڈم حمیرا فاروق ہاشمی نے کالج اور کالج میں جاری کورسز کے بارے میں میڈم ایلن کو بریفنگ دی۔

ای پیپر دی نیشن