بہاولپور کے علاقے اوچ شریف میں 14 سالہ لڑکی کی 55 سالہ شخص سے شادی کی کوشش ناکام بنادی گئی۔رپورٹس کے مطابق پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دلہن کے والدین، دولہا اور نکاح کے گواہ اور متعدد باراتیوں کو گرفتار کرلیا۔دلہن کا کہنا ہے کہ اس کے والد نے دولہا سے قرض لے رکھا تھا، دولہا نے قرض کی ادائیگی کا دباؤ ڈالتے ہوئے میرا رشتہ مانگا تھا۔دلہن کے مطابق اس کی زبردستی شادی اور رخصتی کی جارہی تھی۔