رشی سُونک آج باضابطہ طور پر برطانیہ کی وزارت عظمیٰ کا عہدہ سنبھالیں گے، وہ برطانیہ کے 57ویں وزیرِ اعظم ہوں گے۔برطانوی میڈیا کے مطابق وزیرِ اعظم لز ٹرس صبح 9 بجے کابینہ اجلاس کی صدارت کریں گی، جس کے بعد ڈاؤئننگ اسٹریٹ کے باہر خطاب کر کے بادشاہ چارلس کو استعفیٰ پیش کرنے بکنگھم پیلس جائیں گی۔