اداروں کیخلاف بلاجواز نعرے بازی قابل مذمت ہے: وزیراعظم  

Oct 25, 2022 | 14:06

ویب ڈیسک

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ لاہور میں کانفرنس میں اداروں کے خلاف بلاجواز نعرے بازی قابل مذمت ہے۔ایک بیان میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ایسے فارمز کو مسلح افواج کو نشانہ بنانے کیلئے استعمال کرنا افسوسناک ہے. مسلح افواج ملک کو بچانے کیلئے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کر رہی ہے. ریاستی اداروں کے خلاف بلا جواز نعروں کی مذمت کرتے ہیں۔وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ افسوس ہے کہ چند شرکاء کی طرف سے ایسا کیا گیا. ہمیں عوامی سطح پر زیادہ ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔

مزیدخبریں