دہلی : اسرائیلی سفارتخانے کی طرف مارچ کرنے والے سینکڑوں طلبہ گرفتار

Oct 25, 2023

نئی دہلی(این این آئی)دہلی پولیس نے فلسطین کی حمایت میں اسرائیلی سفارت خانے کے باہر احتجاج کرنے کی کوشش کرنے والے 200 سے زائد طلبہ کو حراست میں لے لیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جے این یو، جامعہ ملیہ اسلامیہ اور دہلی یونیورسٹی کے سینکڑوں طلبہ احتجاج میں حصہ لینے کے لیے تاج مان سنگھ ہوٹل کے قریب جمع ہوئے تھے۔پولیس نے انہیں سفارت خانے تک پہنچنے سے روکنے کے لیے ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام روڈ پر رکاوٹیں کھڑی کی تھیں۔ایک پولیس افسر نے بتایا کہ جب طلبا نے سفارت خانے کی طرف مارچ کرنے کی کوشش کی تو ان میں سے تقریبا 200 کو حراست میں لے لیا گیا کیونکہ گروپ کے پاس احتجاج کرنے کا مطلوبہ اجازت نامہ نہیں تھا۔سفارت خانے کے سامنے جانے کی کوشش کرنے والے زیرحراست طلبہ کو ختلف تھانوں میں لے جایا گیا اور بعد میں چھوڑ دیا گیا۔احتجاج کرنے والے طلبہ نے الزام عائد کیا کہ پولیس نے ان کے ساتھ بدسلوکی کی تاہم پولیس کی جانب سے ان الزامات سے سے انکار کیا گیا ہے۔آل انڈیا اسٹوڈنٹس ایسوسی ایشن (آئیسا)، دیشا چھتر سنگٹھن، اسٹوڈنٹ فیڈریشن آف انڈیا (ایس ایف آئی) اور ڈیموکریٹک فرنٹ آف انڈیا (ڈی ایس ایف) کے ممبران نے مظاہرے میں حصہ لیا۔جے این یو اسٹوڈنٹس یونین کی صدر آئیشی گھوش نے دعوی کیا کہ پولیس کارروائی کے دوران کئی طلبہ زخمی ہوئے۔انہوں نے الزام عائد کیا کہ احتجاج شروع ہونے سے پہلے ہی کئی مظاہرین کو حراست میں لے لیا گیا۔

مزیدخبریں