اسلام آباد (خبرنگار خصوصی) پاکستان اور ملائیشیا کی مسلح افواج کی مشترکہ مشقیں اختتام پذیر ہو گئیں۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دونوں ممالک کی مسلح افواج کی یہ مشترکہ مشقیں 9 اکتوبر کو شروع ہوئیں اور 22 اکتوبر کو ملائیشیا میں اختتام پذیر ہو گئیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق یہ مشقیں 2 مراحل "کراس ٹریننگ ایکسرسائز" اور "فیلڈ ٹریننگ ایکسرسائز" پر مشتمل تھیں۔ اس مشق سے ملائیشیا اور پاک فوج کے مابین دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے اور دونوں ممالک کے افسران اور جوانوں کے مابین مہارت کے تبادلے کے ذریعے بہت فائدہ ہوا ہے۔
پاکستان، ملائیشیا مشترکہ مشقیں ختم، دو طرفہ تعلق مضبوط بنانے میں مدد ملی: آئی ایس پی آر
Oct 25, 2023