سکھر (نوائے وقت رپورٹ) نواز شریف کی 4 سالہ خود ساختہ جلاوطنی کے بعد وطن واپسی سے متعلق سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ اپیل کروں گا نواز شریف پاکستان بچاو¿ کسی کی مدد سے نہ آو¿، نواز شریف ملک بچاو¿کسی کے ہاتھ میں نہ آو¿۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا واضح مو¿قف تھا کہ الیکشن نواز شریف کے لیے روکا ہے۔ انہیں اعلان کرنا چاہیے کہ میں آگیا ہوں، اب الیکشن ہوں گے۔ نواز شریف غلط راستے سے آئے تو یہ بھی تاریخ کی ایک مثال بن جائیں گے۔ خورشید شاہ نے سوال اٹھا یا کہ پی پی جب بھی آئی ہے اپنا منشور لے کر آئی ہے، آئین اور قانون اور کلاز ہمارے پاس موجود ہیں، جن لوگوں نے اپنی سیاست کی وجہ سےریاستی اداروں کو جلایا یا جلوایا، کیا ہماری سویلین عدالتیں ان لوگوں کو سزا دینے کے قابل ہوں گی، یا نظر انداز کر جائیں گی۔ ماضی کی بہت مثالیں ہیں، عدالتوں نے کیس لینے سے انکار کر دیا کہ ہم پر دباو¿ ہے، بڑے بڑے دہشت گردوں کے کیس بھی واپس کیے گئے تھے، وہ بھی دیکھنا ہو گا مگر سپریم کورٹ کا فیصلہ فائنل ہے۔